حضرت محمدﷺ سے محبت و اطاعت : Short Question
کامل مومن ہونے کے لیے بھی حضرت محمدﷺ کی اطاعت و اتباع لازم ہے ۔
اطاعت کے معنیٰ فرماں برداری اور حکم ماننے کے ہیں ۔
حضرت محمدﷺ کی اطاعت دنیا و آخرت کی فلاح کی ضامن ہے ۔آپﷺ کی اطاعت اس لیے بھی ضروری ہے کہ آپﷺ خطا سے پاک تھے ۔آپﷺ کی ہر بات وحی ہوتی تھی۔
آپﷺ کا اسم سنا، پڑھا یا لکھا جائے تو درُود پڑھا جائے ۔
آپ ﷺ کی محبّت اور عشق ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ۔ حضرت محمدﷺ کی اطاعت دراصل اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے ۔